وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کے سفر پر اعتماد کا اظہار، خیبر پختونخوا سے ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ ن میں شمولیت
اسلام آباد: 9 جولائی، 2025.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کے سفر پر اعتماد کا اظہار، خیبر پختونخوا سے ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ ن میں شمولیت
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ثمر ہارون بلور، سعیدہ جمشید اور جمشید مہمند کی اسلام آباد میں ملاقات.
مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر امورِ گلگت بلتستان و کشمیر اور صوبائی صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئیر امیر مقام، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، وزیرِ برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اور مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکریٹری مرتضی جاوید عباسی بھی ملاقات میں شریک تھے.
ثمر ہارون بلور کا ملکی معاشی استحکام، عوام دوست بجٹ اور ملکی معاشی ترقی کی درست سمت پر وزیرِ اعظم کی قیادت کو خراج تحسین.
ثمر ہارون بلور کا وزیرِ اعظم شہبازشریف ، صوبائی صدر انجینئرامیرمقام ، مرکزی و صوبائی پارٹی قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کا اعادہ.
وزیرِ اعظم کا ثمر ہارون کا پارٹی میں خیر مقدم، مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار.
وزیرِ اعظم کا ثمر ہارون بلور کے عوامی خدمت کے جذبے کی تعریف.
Comments are closed.