شندور پولو فیسٹیول کی فاتح ٹیم چترال اے ٹیم کے ارکان کا گورنر ہاؤس پشاور کا دورہ

16

شندور پولو فیسٹیول کی فاتح ٹیم چترال اے ٹیم کے ارکان کا گورنر ہاؤس پشاور کا دورہ

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے شندور پولو فیسٹیول کا فائنل جیتنے والی چترال اے ٹیم کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا نے فاتح ٹیم کو مبارکباد دی اور انکی محنت، لگن کو سراہا

گورنر خیبرپختونخوا نے فاتح ٹیم کے ارکان میں تعارفی شیلڈز بھی تقسیم کیں

شندور پولو فیسٹیول ملک بھر میں مقبولیت کا حامل تاریخی و ثقافتی ایونٹ ہے، گورنر خیبرپختونخوا

شندور پولو فیسٹیول مقامی آبادی کے ساتھ دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے خصوصی کشش رکھتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں پولو کھیل کو عالمی سطح پر فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں، فیصل کریم کنڈی

صوبہ میں کھیل کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور انکی سرپرستی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہوں، فیصل کریم کنڈی

صوبہ کے امن اور صحت افزا معاشرے کیلئے نوجوانوں کو کھیلوں کےمیدان میں آگے لانا ہو گا، فیصل کریم کنڈی

چترال کی مقامی آبادی و مقامی نوجوان روایتی پولو کھیل میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

ملاقات میں شندور اور چترال پولو گراونڈ میں عالمی معیار کی سہولیات فراہمی سے متعلق بھی گفتگو کی گئی

ٹیم اراکین نے گورنر کو چترال میں گھوڑوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ کیلئے ہسپتال میں ضروری آلات و سہولیات کی فراہمی سے متعلق بھی آگاہ کیا

ملاقات میں پیپلزپارٹی اپر چترال کے ضلعی صدر سید شیر حسین بھی موجود تھے

Comments are closed.