کراچی:بن قاسم پولیس کی بروقت کاروائی اسٹیل ملز سے قیمتی تانبہ چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، پولیس

16

کراچی رپورٹ میر اکبر بنگوار

کراچی:بن قاسم پولیس کی بروقت کاروائی اسٹیل ملز سے قیمتی تانبہ چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، پولیس

بن قاسم تھانے کی حدود میں واقع اسٹیل ملز کنٹری کلب روڈ پر خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزمان قیمتی دھاتوں، لوہے، اسکریپ اور تانبے کی چوری میں ملوث ہیں،جو مختلف صنعتی علاقوں اور اسٹیل ملز کے اطراف سے قیمتی سامان چوری کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان چوری شدہ مال کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے، جب کہ دیگر ساتھی ملزمان وارداتوں کے بعد روپوش ہو جاتے تھے

گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ تانبے کے کئی بنڈل برآمد کیے گئے ہیں۔

کارروائی کے دوران دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

ترجمان ضلع ملیر پولیس

Comments are closed.