ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے ایس ایس پی ٹریفک کے ہمراہ لیاقت بازار، قندہاری بازار اور ستار روڈ کا دورہ کیا
کوئٹہ 8جولائی:۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے ایس ایس پی ٹریفک کے ہمراہ لیاقت بازار، قندہاری بازار اور ستار روڈ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد شہر میں ٹریفک نظام کا جائزہ لینا اور نان پارکنگ زونز میں جاری صورتحال کو بہتر بنانا تھا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے عوامل، خاص طور پر غیرقانونی تجاوزات اور غیر مجاز پارکنگ کے مسائل کا نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور شہر میں منظم ٹریفک نظام قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور نان پارکنگ زونز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام اداروں کے تعاون سے شہر میں ٹریفک کی بہتری، صفائی اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔
Comments are closed.