ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت امن وامان کیقیام کے سلسلے میں افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔
زیارت 08جولائی : ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت امن وامان کیقیام کے سلسلے میں افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف سی ونگ 155 کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عثمان نسیم،میجر عرفان،اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل،ڈی ایس پی زیارت غوث بخش، تحصیلدار زیارت نوراحمد پانیزئی،تحصیلدار سنجاوی غلام حسین نائب رسالداروکیل احمد پانیزئی، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ کے نمائندے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے سخت موقف اپنایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے کہاکہ تمام سیکورٹی فورسز آل ٹائم الرٹ اور رابطے میں رہینگے، زیارت کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کرینگے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ گشت میں اضافہ اور چیکنگ کو مزید سخت کرینگے۔ شرپسند عناصر اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کرینگے اور جو بھی امن اور ڈویلپمنٹ کے خلاف ہیں ان سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹینگے۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کو قائم ودائم رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اس میں ہم کوئی کوتاہی نہیں کرینگے۔
Comments are closed.