بلوچستان
قلات۔ پبلک لائبریری کو درپیش مسائل سے متعلق ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کا فوری ایکشن
قلات۔ پبلک لائبریری کو درپیش مسائل سے متعلق ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ کا فوری ایکشن۔ لائبریری کے بجلی کو فوری بحال کردیاگیا۔خراب واٹرسپلائی کو مرمت کرواکر لائبریری کے پانی کا مسلہ بھی حل کردیاگیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے کہا کہ قلات کے طلباء و طالبات کو مطالعے کے دوران بجلی پانی انٹرنیٹ اور دیگر درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں تاکہ قلات کے طلباء و طالبات بہتر ماحول میں مطالعہ کرسکیں بہت جلد پبلک لائبریری کا دورہ کرکے دیگر مسائل کا جائزہ لے کر انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے پبلک لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کرکے اسے ایک مثالی لائبریری بنائیں گے تاکہ طلباء وطالبات اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں ۔




