پاکستان
سابق ڈائریکٹر جنرل زراعت (ایکسٹینشن) جناب غلام رسول صاحب طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
سابق ڈائریکٹر جنرل زراعت (ایکسٹینشن) جناب غلام رسول صاحب طویل علالت کے بعد وفات پا گئے۔مرحوم ایک تجربہ کار، محنتی اور دیانتدار افسر تھے جنہوں نے بلوچستان میں زرعی ترقی کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور شخصیت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔محکمہ زراعت حکومت بلوچستان کی جانب سے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جاتا ہے۔ دعا ہے کہ ﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔


