پاکستانتازہ ترین

بدعنوانی اور خرد برد – کروڑوں روپےکے سرکاری مال خرد برد کرنے پر لیسکو کے 2 ملازمین گرفتار

بدعنوانی اور خرد برد – کروڑوں روپےکے سرکاری مال خرد برد کرنے پر لیسکو کے 2 ملازمین گرفتار

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی بڑی کاروائی

لیسکو میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی اور خرد برد میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شہباز اور محمد منیب طاہر کے نام سے ہوئی

ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا

ملزم محمد شہباز گریڈ اسٹیشن کوٹ لکھپت لاہور میں بطور اسسٹنٹ سب سٹیشن اٹینڈنٹ تعینات تھا

جب کہ ملزم محمد منیب طاہر حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن میں بطور لائن سپرنٹینڈنٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا

ملزمان نے 132 KVA گریڈسٹیشن کچا جیل روڈ لاہور سے 90,000 کلوگرام کے استعمال شدہ کنڈکٹرز خرد برد کیے

ملزمان نے باہمی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 1 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

کرپشن بد عنوانی کے خلاف ایف ائی اے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ڈائریکٹر ایف ائی اے لاہور زون

گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور

Related Articles

Back to top button