
انسانی سمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 11 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کاروائیاں
انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
جاری کریک ڈاؤن میں اشتہاری ملزم سمیت 11 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں خاتون بھی شامل
گرفتار ملزمان کی شناخت ارسلان، محمد شہباز گھمن، آصف نزیر باجوہ، قاسم ندیم، محمد سلیمان، سکندر عادل، شعیب اقبال، ارسلان عبداللہ، محمد عدنان، اسد عرف مٹھا اور فائزہ وقاص کے نام سے ہوئی
ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے
ملزم محمد ارسلان نے شہری کو غیر قانونی طور دبئی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 2 لاکھ روپے ہتھیائے
ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا
ملزم کا نام اشتہاری ملزمان کی فہرست میں بھی شامل ہے۔
ملزم سال 2023 سے اشتہاری ہے
ملزم شہباز گھمن نے شہری کو کینیڈا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 25 لاکھ روپے ہتھیائے
تاہم ملزم نے شہری کو جعلی ویزہ فراہم کیا
ملزم آصف نزیر نے شہری کو ملائیشیاء بھجوانے کے نام پر 3 لاکھ 30 ہزار روپے بٹورے
ملزم قاسم ندیم نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کے نام پر 1 کروڑ روپے ہتھیائے
ملزم محمد سلیمان نے شہری کو اٹلی بھجوانے کی غرض سے 5 لاکھ روپے ہتھیائے
ملزم سکندر عادل نے شہری کو رومانیہ بھجوانے کی غرض سے 14 لاکھ 50 ہزار ہتھیائے
ملزم شعیب اقبال نے شہری کو ملائشیا بھجوانے کے 6 لاکھ 50 ہزار وصول کیے
ملزم ارسلان عبداللہ نے شکایت کنندہ کو روس بھجوانے کے نام پر 7 لاکھ روپے بٹورے
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے
ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے
گرفتار ملزم محمد عدنان نے شہری کو یونان بھجوانے کے نام پر 20 لاکھ روپے بٹورے
ملزم نے شہری کو کشتی کے ذریعے ترکی سے یونان بھجوانے کی کوشش کی
متاثرہ شہری تاحال لاپتہ ہے۔
ایک اور کاروائی میں ملزم اسد عرف مٹھا کو شہباز کالونی گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا
ملزم نے شہری کو عراق ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 3 لاکھ روپے ہتھیائے
عراق پہنچنے پر متاثرہ شہری حادثہ کا شکار ہوا اور اس کی موت واقع ہو گئی
جبکہ ملزمہ فائزہ وقاص نے شہری کو عمان ملازمت کا جھانسہ دیا اور 12 لاکھ 30 ہزار روپے ہتھیائے
ملزمہ شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہی اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئی
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
ملزمان کے ساتھ شریک دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں




