بلوچستانپاکستانتازہ ترین

ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب تک چمن بارڈر سے تقریبا ایک لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین افغانستان جا چکے ہیں

ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب تک چمن بارڈر سے تقریبا ایک لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین افغانستان جا چکے ہیں ڈی سی چمن نے کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو وقتا فوقتا پتہ چلنے پر انہیں گرفتار کر کے افغانستان ڈی فورٹ کیا جاتا ہے چمن بارڈر سے 30 جون تک پی او ار کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو پاکستان کی دی ہوئی مہلت ختم ہونے پر تمام پی او آرکارڈ ہولڈرز افغان مہاجرین کو واپس افغانستان ڈی پورٹ کیے جائیں گے ڈی سی چمن نے کہا کہ اب تک 18 ہزار افغانیوں کو چمن شہر سے واپس افغانستان بھیچ دیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ چلنے پر ہم غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں واپس افغانستان ڈیپورٹ کرتے ہیں ڈی سی چمن نے کہا کہ لوکل کرائمز میں افغان باشندوں کی ملوث ہونے کی اطلاعات ملتی رہتی ہے جو کہ ضلع کے لیے ایک سر درد بنی ہوئی ہے اور کبھی کبھار عدالتوں میں ان کی ٹرائل چلتے ہوئے بھی انہیں واپس افغانستان بھیج دئیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ بعض افغان باشندے یہاں آکر اباد ہونے کے بعد مکانوں میں کرایہ پر رہنے کے بعد اور یا ایسے کسی جگہ پر مکان بنانے کے بعد وہاں قبضہ جمانے کی کوششیں کرتے ہیں اور بعد میں پراپرٹی اور مکان خرید کر یہاں پر آباد کاری شروع کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب تک صرف چمن سے 400 سے زیادہ گھروں میں کرایہ پر رہنے والے افغان مہاجرین کو واپس افغانستان ہم نے بھیج دیے ہیں ڈی سی چمن نے مزید کہا کہ اج کے بعد چمن اور ملک کے دیگر علاقوں میں لیگل ڈاکومنٹس نہ رکھنے والے کسی شخص یا گروہ کو زمین اور مکانات کرایہ پر دینے کی اجازت نہیں ہوگی ڈی سی چمن نے کہا کہ بعض اوقات ہمارے نوٹس میں اتا ہے کہ کئی افغانوں نے غیر قانونی کاغذات یا پاکستانی شناختی کارڈ بنوا کر اپنے بچوں کو پاکستانی اسکولوں میں داخل کروائے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ان کیسز کو بھی ضلعی انتظامیہ نادرا کے ساتھ مل کر ڈی ایل سی میٹنگ میں ڈسکس کرتے ہیں اور ان چیزوں کی تدارک کو ممکن بنانے کے لیے قانونی کاروائی کرتے ہیں ڈی سی چمن نے کہا کہ تقریبا روزانہ چمن بارڈر سے 2ہزار سے زیادہ افغان مہاجروں کو افغانستان بھیچ دیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایف سی ارمی لیویز پولیس اور ایجنسیاں پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افغان باشندوں کو گرفتار کر کے انھیں واپس افغانستان بھیج دئیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ مزید کاروائی حکومت کی احکامات آنے کے بعد شروع کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button