بلوچستانپاکستانتازہ ترین

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس کا انعقاد ہوا

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات، بنیادی سہولیات کی فراہمی، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، کھلی کچہریوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ذاہد سلیم، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سید فیصل احمد، سیکرٹری سکولز صالح محمد ناصر، سیکرٹری انڈسٹریز خالد سرپرہ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات جبکہ دیگر ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ک صوبائی حکومت نے بجٹ میں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے منصوبے بنائے گئے ہیں جن کی تکمیل سے عوام کی معیارِ زندگی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی خدمت کر رہی ہے تاکہ صوبے کے ہر شہری کی معیار زندگی کو بتدریج بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اور صحت میں باقی ماندہ آسامیوں کو پر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ جن اضلاع نے آسامیوں کا اشتہار نہیں دیا ہے۔ جلد ہی ان خالی آسامیوں کا اشتہار 30 جون تک جاری کیا جائے تاکہ صوبے میں غیر فعال سکولز کی فعالی کو ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام عارضی بنیادوں پر تعینات اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی فوری طور پر یقینی بنائے اور اساتذہ کی ڈاکومنٹس کی تصدیق عمل کو تیز کیا جائے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائیاور کوئی دکاندار سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی نہ کرسکے۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پرائس کنٹرول کا گوگل شیٹ پر بھیجنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ 9850 بازاروں کے دورے کئے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے عمل کو تیز کیا جائے۔ جن لوگوں کے پاس پاکستانی شہریت نہیں ہے یا پاکستانی ویزا نہیں ہے ان کو ڈی پورٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مون سون بارشوں کے حوالے سے تیاریاں کر رہی ہے اور ہدایت کی کہ جن اضلاع میں سیلاب کا خطرہ ہے ان اضلاع میں فوری طور پر 30 جون تک مشینری پہنچائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے اور جہاں تک ہوسکے لوگوں کے مسائل اسی وقت حل کئے جائیں تاکہ عوام کو صوبائی حکومت پر اعتماد بحال ہو۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال کوچز اور بسز میں بنائے گئے خفیہ خانوں کے خلاف کارروائی کی جائے جو اسمگلنگ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

Related Articles

Back to top button