
چمن 27جون:۔ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی آفیسران کیساتھ چمن میں لٹریری ویک منانے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہونے پر اجلاس کاانعقاد کیا گیا اجلاس میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چمن اور گرلز کالج چمن میں لٹریری ویک یکم جولائی سے 3 تین جولائی تک تین روز کیلئے جاری رہے گی اس لٹریری ویک میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چمن اور گورنمنٹ گرلز کالج چمن میں ای سے رائٹنگ ڈائیلاگ کمپیٹیشن مہندی مقابلہ تقریری مقابلے کیوز کمپیٹیشن نعت خوانی کمپٹیشن قرآت مقابلے کا انعقاد اور مختلف آرٹ اور تصاویر وغیرہ کی ایکزیبیشن کی نمائش کی جائیگی اس حوالیسے ڈی سی چمن کی احکامات کی پیروی کرتے ہوئے ضروری تیاریوں کو مکمل یا گیا ہے ڈی سی چمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کیے بغیر کوئی قوم اور علاقہ ترقی نہیں کر سکتا طلباء و طالبات کی تعلیم میں دلچسپی کیلئے مختلف اوقات میں مختلف مقامات پر اسطرح کی دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیے جائیں گے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس، پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج چمن اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے



