بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مضر صحت سبزیوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مضر صحت سبزیوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ حالیہ کریک ڈاؤن کے دوران سمنگلی میں سیوریج اور نالوں کے آلودہ پانی سے سیراب کی جانے والی تقریباً 30 ایکڑ رقبے پر محیط سبزیاں ٹریکٹر چلا کر مکمل طور پر تلف کر دی گئیں۔ ان سبزیوں کی کاشت بارہا انتباہ کے باوجود جاری رکھی گئی، جو کہ عوام کی صحت کے ساتھ سنگین کھلواڑ کے مترادف ہے۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ”مضر صحت سبزیاں انسانی جانوں کیلئے خطرناک ہیں، اور ان کی کاشت اور فراہمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔” حالیہ آپریشن میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں ایکڑ پر زہریلی فصلیں ختم کی گئیں۔ کارروائی کے دوران مقامی کاشتکاروں کی جانب سے شدید مزاحمت بھی کی گئی تاہم ٹیم نے بھرپور عزم کے ساتھ کارروائی مکمل کی۔علاوہ ازیں بی ایف اے کی خصوصی ٹیموں نے کریک ڈاؤن کے موقع پر موجود افراد کو آگاہ کیا کہ سیوریج واٹر سے سبزیوں کی آبیاری سے مہلک بیماریوں اور پیٹ کی خطرناک انفیکشنز کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے، جس کے سدباب کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس ضمن میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ شہریوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button