
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت نان فنکشنل اسکولوں، حالیہ کنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتی، تنخواہوں اور حاضری رپورٹس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر، ڈپٹی ڈی او، اور ڈی ڈی اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ کے تمام نان فنکشنل اسکولوں کو جلد از جلد فعال کیا جائے گا تاکہ تعلیمی عمل بہتر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔اجلاس میں حال ہی میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کی جائے تعیناتی، ان کی تنخواہوں کے اجرا اور روزانہ کی بنیاد پر حاضری رپورٹ کرنے کے نظام کو موثر بنانے کے لیے عملی اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف این جی اوز کے تعاون سے اسکولوں میں ضروری اشیاء کی فراہمی کے لیے ایک مرکزی سینٹر قائم کیا جائے گا، تاکہ طلبہ کو درکار سہولیات بروقت مہیا کی جا سکیں



