پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ہاکی نیشنز کپ کا فائنل میچ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں بڑی اسکرین پر براہ راست دکھایا جائے گا

24

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ہاکی نیشنز کپ کا فائنل میچ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں بڑی اسکرین پر براہ راست دکھایا جائے گا

کوئٹہ: 21 جون: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر ہاکی نیشنز کپ 2025 کے فائنل میچ کی براہ راست نشریات کے لیے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین نصب کی جا رہی ہے، تاکہ عوام اس اہم مقابلے سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ اہم معرکہ آج شام 6 بجے کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم تاریخ رقم کرنے کے لیے میدان میں اترے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قومی کھیل کی ترویج اور نوجوانوں میں کھیلوں سے دلچسپی پیدا کرنے کے لیے اس موقع پر ایوب اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور قومی جذبے کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے محکمہ کھیل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شائقین کے لیے فول پروف سیکیورٹی، روشنی، پانی اور دیگر سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی تاکہ لوگ قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کر سکیں۔

Comments are closed.