پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو علمی سطح کی لیڈر تھیں
کوئٹہ21 جون: پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو علمی سطح کی لیڈر تھیں۔ انہوں نے آمریت کے خلاف بے مثال جدوجہد کرکے ملک میں جمہوریت کو فروغ دیا بھٹو خاندان نے ہمیشہ غریب مزدور کسان اور متوسط طبقے کی ترقی اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے لیئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے جنم دن پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ یہ بھٹو ازم ہی ہے جس کے سبب آج ہم مختلف طبقہ کے لوگ اکھٹے ہیں شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جس طرح بھٹو ازم کی اپنی خون سے آبیاری کی آج وہی فلسفہ ہمارے رگوں میں خون بن کر دوڑ رہا ہے اور ان کی بتائی ہوئی راہ پر چل کر ملک کی خوشحالی اور غربت کے خاتمے تک پیپلز پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی وہ دن دور جب ملک میں خوشحالی کا دوردورہ ہوگا۔
Comments are closed.