پاک فوج کے زیر اہتمام گلگت میں پانچ روزہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 3rd ایڈیشن کا آغاز

23

پاک فوج کے زیر اہتمام گلگت میں پانچ روزہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 3rd ایڈیشن کا آغاز

اس ورکشاپ کا مقصد قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے قابلِ عمل حل تلاش کرنا، خطے کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ملک کی ترقی میں مختلف اداروں کے کردار پر روشنی ڈالنا تھا۔

افتتاحی تقریب میں کمانڈر ایف سی این اے نے قومی بیانیے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو اتحاد و یکجہتی کے فروغ میں کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

ورکشاپ میں سیاستدانوں، علما، اساتذہ، وکلا، صحافیوں، طلبہ و طالبات اور نوجوانوں سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔

پہلے روز کے سیشنز میں قومی سلامتی کے تقاضے، پاکستان کو درپیش چیلنجز اور گلگت بلتستان کے اسٹریٹجک پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ورکشاپ آئندہ چار روز تک جاری رہے گی جس میں موضوعاتی سیشنز اور ادارہ جاتی دورے شامل ہوں گے؛ آج شرکاء نے گلگت بلتستان اسمبلی کا دورہ بھی کیا۔

Comments are closed.