ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا

19

ضلع ہرنائی 16جون:۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس اہم اجلاس میں ضلع کی انتظامی اور ترقیاتی امور کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں 81 ونگ کے کرنل ارباب علی خان سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عبدالحفیظ جاکھرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین سمیت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ نے تمام افسران سے ان کے متعلقہ شعبوں میں جاری پیش رفت، اہم چیلنجز اور ان کے حل کے لیے تجاویز پر تفصیلی گفتگو کی۔اجلاس کے دوران مندرجہ ذیل اہم امور پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی: اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی فضا کو مزید بہتر بنانے اور جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان قریبی رابطہ کاری اور موثر گشت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔غیر قانونی سمگلنگ، منشیات فروشی اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کا عزم کیا گیا۔ اس سلسلے میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے پر زور دیا گیا۔انھوں نے کہا کہ ضلع میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے موثر مانیٹرنگ میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو فنڈز کے بروقت استعمال اور عوامی ضروریات کے مطابق منصوبوں کی ترجیح بندی کرنے کی تاکید کی۔انھوں نے ضلع میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو تسریع دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں مزید موثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی عوامی فلاح و بہبود کی مختلف سکیموں سے عام شہریوں کو مستفید کرنے کے لیے آگاہی مہم چلانے اور شفاف طریقہ کار اپنانے پر زور دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کی سنجیدگی اور فعال شرکت کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع موسیٰ خیل کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے انتھک محنت جاری رکھے گی۔ انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو باہمی تعاون اور عوامی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کی تلقین کی۔
خبر نامہ نمبر 2025/4428

Comments are closed.