صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے میر ظہور بلیدی کے کزن محمد امین اور ان کے صاحبزادے نوید امین کی المناک قتل پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے

20

صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے میر ظہور بلیدی کے کزن محمد امین اور ان کے صاحبزادے نوید امین کی المناک قتل پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد امین اور نوید امین کی شہادت ایک دل خراش واقعہ ہے، جس نے ہر حساس دل کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ایسے سانحات نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک امتحان کی گھڑی کے مانند ہوتے ہیں۔صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کی فوری اور مکمل طبی نگہداشت حکومت کی اولین ترجیح ہے انصاف کی فراہمی اور امن دشمن ، شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔

Comments are closed.