سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے انکے دفتر میں ملاقات کی

تربت ۔ سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما واجہ ابولحسن بلوچ اور ڈاکٹر نور بلوچ سمیت دیگر پارٹی راہنما انکے ہمراہ موجود تھے ۔اس دوران سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر کیچ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ضلع کیچ کے انتظامی امور اور آمن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثناء ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نورزئی کے اغواء کے واقعہ کی پر زور الفاظ میں مزمت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ کیچ انکی پرامن طریقے سے بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لانے گی تاکہ وہ جلد سے جلد بازیاب ہوکر اپنے خاندان کی خوشیوں میں شریک ہوسکے۔

Comments are closed.