سولر ٹیکنالوجی کو ٹیکس فری یا زیرو ریڈ کیا جائے۔ صوبائی کنوینر عوام پاکستان بلوچستان 

23

سولر ٹیکنالوجی کو ٹیکس فری یا زیرو ریڈ کیا جائے۔ صوبائی کنوینر عوام پاکستان بلوچستان 

عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینر سید امان شاہ نے وفاقی بجٹ 2025-26 میں سولرپینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس نفاذ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ نچلے طبقے اور بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کو ہی اس ٹیکس کا بوجھ اٹھانا ہوگا، یہ سیلز ٹیکس پاکستان میں بجلی کے متبادل ذرائع کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے۔سید امان شاہ نے سولر پینلز پرسیلز ٹیکس عائد کرنے کو ملک کی معیشت، صارفین اور ماحولیات کے ساتھ سخت نا انصافی قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ توانائی بحران اور مہنگی بجلی کے تناظر میں سولر ٹیکنالوجی پاکستان کے لیے نہایت اہم اور مستقبل کی ضرورت ہے۔سید امان شاہ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے سبسڈی دے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس پر 18 فیصد ٹیکس لگا کر اسے عام آدمی کی پہنچ سے دور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ سولر انرجی ہی وہ واحد متبادل ذریعہ ہے جس کے ذریعے عوام سستی بجلی حاصل کر سکتے ہیں اور ملک درآمدی اینڈھن پر انحصار کم کر سکتا ہے۔عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینر سید امان شاہ نے مزید کہا کہ حکومت کا یہ اقدام نہ صرف کاروباری طبقے کو نقصان دے گا؛بلکہ گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ سے پریشان عوام کے لیے بھی ایک دھچکہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں جب ملک مہنگائی، توانائی بحران اور کاروباری لاگت میں اضافے جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، ایسے وقت میں سولر پر ٹیکس عائد کرنا عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سولر انرجی ایک ستا، ماحول دوست اور پائیدار ذریعہ توانائی ہے جس سے نہ صرف عوام کو ریلیف مل رہا تھا؛ بلکہ کاروباری شعبے میں بھی ترقی ہو رہی تھی۔ ٹیکس کے نفاذ سے اس شعبے کو نقصان پہنچے گا، روزگار کے مواقع محدود ہوں گے اور عام شہریوں کے لیے سولر سسٹمز تک رسائی مشکل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر دنیا سولر ٹیکنالوجی کوستا اور عام کر رہی ہے، جب کہ پاکستان میں اس پر ٹیکس عائد کرنا ایک غلط سمت میں قدم ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ پر نظر ثانی کی جائے، سولر ٹیکنالوجی کو ٹیکس فری یا کم از کم زیرو ریڈ کیا جائے تا کہ عوام کو ریلیف ملے اور ملک پائیدار توانائی کی طرف بڑھ سکے۔عوام پاکستان پارٹی کے صوبائی کنوینر سید امان شاہ نے مزید کہا کہ نئی انڈسٹری لگانے اور اسٹارٹ اپ فیکٹریوں میں بطور خاص سہولیات دی جائیں،انٹرسٹ ریٹ کو فوری طور پر 11 فیصد سے کم کر کے 9 فیصد کر دیا جائے،توانائی کے سستے ذرائع مہیا کیے جائیں تاکہ ملک میں کاروباری لاگت کو کم کیا جا سکے۔

 

ترجمان عوام پاکستان پارٹی بلوچستان

Comments are closed.