سکرنڈ کی سماجی تنظیموں کا ایک نمائندہ اجلاس اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سکرنڈ کے دفتر میں منعقد ہوا

20

سکرنڈ (رپورٹ راج کمار اوڈ) سکرنڈ کی سماجی تنظیموں کا ایک نمائندہ اجلاس اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سکرنڈ کے دفتر میں منعقد ہوا- جس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شہید بینظیر آباد مرتضیٰ گوہر سلہانی نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شہید بینظیر آباد منظور حسین ملاح، آفتاب علی جمالی، مشتاق علی جمالی، مشتاق کھوکر، عامر خان مگسی، اور علی اکبر اوگاہی نے بھی شرکت کی۔ سماجی تنظیموں کی جانب سے ہمدرد کے قاضی جاوید، سی ڈی ایف کے عبدالحمید آرائیں، سندھ ایجوکیشن کے سید قربان علی شاہ، شہری تحاد کے اقبال احمد بھٹی، شہباز ویلفیئر کے محمد وارث نوناری، اے ڈی او خیر محمد چنہ، ہیلپ میٹ آرگنائزیشن سمیت بین ال تنظیمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سماجی تنظیموں کی سالانہ کارکردگی، آڈٹ رپورٹ اور سالانہ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جس پر تنظیموں نے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر شہید بینظیر آباد مرتضیٰ گوہر سلہانی نے اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سماجی کاموں کو مزید مضبوط بنانے اور سماجی بہبود کے قوانین پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

Comments are closed.