تھیلیسیمیا پیشنٹس ویلفیئر سوسائٹی 6 ماہی اجلاس سینٹر کے کانفرنس روم میں سوسائٹی کے چیئرمین پروفیسر علی بخش سومرو کی زیر صدارت منعقد ہوا

15

سکرنڈ (رپورٹ راج کمار اوڈ) تھیلیسیمیا پیشنٹس ویلفیئر سوسائٹی 6 ماہی اجلاس سینٹر کے کانفرنس روم میں سوسائٹی کے چیئرمین پروفیسر علی بخش سومرو کی زیر صدارت منعقد ہوا- جس میں سال 2024 کی مجموعی کارکردگی اور سال 2025 کے مالیاتی بجٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سوسائٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد صادق سیال نے بورڈ ممبران کو اس موضوع پر آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تھیلیسیمیا کے 2677 اور ہیموفیلیا کے 105 بچے تھیلیسیمیا سنٹر میں رجسٹرڈ ہیں، جنہیں خون اور ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ سال بھر میں 17614 بچوں کو بلڈ بیگز دیئے گئے اور 23799 بچوں کا چیک اپ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال کے دوران 280 بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے گئے جن میں 12362 خون موصول ہوا جبکہ رضاکارانہ طور پر سنٹر میں آنے والے عطیہ دہندگان سے 1701 خون وصول کیا گیا جس سے خون کی مجموعی تعداد 14063 تک پہنچ گئی۔اس موقع پر سوسائٹی کے جوائنٹ سیکرٹری غلام نبی چنہ نے اجلاس کو بتایا کہ تنظیم انسدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی کام کر رہی ہے۔ اب تک مختلف دیہاتوں میں 10,000 سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس دوران فنانس منیجر عاطف سولنگی نے گزشتہ سال کے اخراجات اور آئندہ سال کی آمدن اور اخراجات کے بارے میں بریفنگ دی جس کی مشترکہ بحث کے بعد منظوری دی گئی۔ سہ ماہی اجلاس میں شریک اراکین سید محمد منیر شاہ، میر محمد سیال، غلام شبیر زرداری، قاضی جاوید سنائی، انجینئر نریش کمار، ڈاکٹر اسد اللہ ڈاہری، عبدالقیوم آرائیں، خان محمد پلی، سنتوش کمار نے بھی تنظیم، ریکارڈ اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مفید تجاویز دیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں مہنگائی اور کام میں اضافے کے باعث ملازمین کی تنخواہوں میں مناسب اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔

Comments are closed.