ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیر آباد خان محمد زرداری نے آج ڈسٹرکٹ جیل شہید بینظیر آباد کا دورہ کیا

18

سکرنڈ(رپورٹ راج کماراوٖڈ) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیر آباد خان محمد زرداری نے آج ڈسٹرکٹ جیل شہید بینظیر آباد کا دورہ کیا- دورے کے موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نے جیل کی بلڈنگ اور قیدیوں کو مینول کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ خان محمد زرداری نے مختلف بیرکوں میں قیدیوں سے سہولیات کے متعلق معلومات بھی لیں جبکہ قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے کہا کہ وہ صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر جیل کا دورہ کر رہے ہیں، جس کا مقصد جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات اور جیل کی بلڈنگ کا جائزہ لینا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ خان محمد زرداری نے جیل انتظامیہ کو جیل مینول کے تحت قیدیوں کو خوراک اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ غلام رسول مشوری اور اسسٹنٹ جیل سپرنٹینڈنٹ صدا حسین زرداری نے جیل مینول کے تحت جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق ریجنل ڈائریکٹر کو آگاہی دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسد اللہ ڈاہری، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مرتضیٰ گوہر، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Comments are closed.