ایگزیکٹو انجینئر داد ڈویژن شہید بینظیرآباد نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ دریائے سندھ اور روہڑی کینال میں پانی کی کمی کے باعث داد ڈویژن سے نکلنے والی مختلف نہریں پانی کی وارا بندی کے باعث 6 جون سے 14 جون تک کھلی اور بند رہیں گی

21

سکرنڈ (رپورٹ راج کماراوڈ) ایگزیکٹو انجینئر داد ڈویژن شہید بینظیرآباد نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ دریائے سندھ اور روہڑی کینال میں پانی کی کمی کے باعث داد ڈویژن سے نکلنے والی مختلف نہریں پانی کی وارا بندی کے باعث 6 جون سے 14 جون تک کھلی اور بند رہیں گی. اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گروپ ون سے نکلنے والی نہریں ملواہ ڈسٹری،میر رکن مائنر، راہب شاہ ڈسٹری، پبجو مائنر، جمال شاہ ڈسٹری، وریام مائنر، جان محمد مائنر اور چنیسر مائنر 6 جون سے 14 جون تک کھلی رہیں گی جبکہ داد ڈویژن کے گروپ ٹو سے نکلنے والی نہریں کریکیم مائنر، منھڑو مائنر، سن مائنر، کھکاٹ مائنر، ٹالھی مائنر، کڈھر ڈسٹری، سکرنڈ ڈسٹری اور چھوٹی رین مائنر 6 جون سے 14 جون صبح 6 بجے تک بند رہیں گی۔

Comments are closed.