گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی امریکی سفارت خانے میں امریکہ کے یومِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت

20

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی امریکی سفارت خانے میں امریکہ کے یومِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت

گورنر نے پاکستان میں تعینات امریکہ کی قائمقام سفیر نیٹلی بیکر ، حکومتِ امریکہ اور امریکی عوام کو خیبر پختونخوا کے عوام اور اپنی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے تقریب میں شریک پشاور میں تعینات امریکی قونصل جنرل شانتی مور کو بھی امریکہ کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی

پاکستان اور امریکہ کے مابین دیرینہ، گہرے اور ہمہ جہت تعلقات قائم ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

دونوں ممالک نے ماضی میں مختلف عالمی اور علاقائی چیلنجز کا سامنا باہمی اشتراک سے کیا ہے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا نے امریکہ کی جانب سے خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت، معیشت اور سیکیورٹی کے شعبوں میں فراہم کردہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں سفارتکار، وزراء، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Comments are closed.