ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت عید الاضحی کی تیاریوں اور مفاد عامہ میں کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
استامحمد04جون: ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت عید الاضحی کی تیاریوں اور مفاد عامہ میں کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری ،ڈسٹرکٹہیلتھآفیسرڈاکٹرامیرعلیجمالی، ایمایسڈاکٹرعبدالجبارسومرو،پولیس ، میونسپل کارپوریشن تاجران سمیت دیگر افسران موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق خجک نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں عید گاہوں پر پولیس کے جوانوں کی تعیناتی کے عمل کے لیے ابھی سے ورک پلان تیار کر لیں تاکہ عید الاضحی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں جبکہ شہر بھر کی صفائی ستھرائی کے لیے بھی میونسپل کارپوریشن کا عملہ اپنی خدمات سرانجام دیں گلی ،محلوں، عید گاہوں کی صفائی ستھرائی اور مساجد کے قریب پانی کے چھڑکاؤ کے عمل کو یقینی بنائیں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ شہر بھر میں تعفن نہ پھیلے عید الاضحی کے موقع پر اس کا تعلق اور دیگر طبی مراکز کے میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی خدمات کے تسلسل کو جاری رکھیں گے لائیو سٹاک کا عملہ ابھی سے مال پیڑیوں میں اسپرے کے عمل کو جاری رکھیں جبکہ ریونیو کے افسران شہر بھر کی تمام قسم کی مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنائیں گے
Comments are closed.