باصلاحیت نوجوان شخصیت میر بلال صادق عمرانی کم عمری میں سیاست کا آغاز اور عوامی خدمت کا عزم

24

باصلاحیت نوجوان شخصیت میر بلال صادق عمرانی کم عمری میں سیاست کا آغاز اور عوامی خدمت کا عزم

نقظہ نظر: – محمد سلیم رند

پاکستان کی سیاست میں نوجوانوں کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے، اور کئی نوجوان سیاستدانوں نے ملکی سیاست میں اپنی نمایاں جگہ بنائی ہے۔ انہی میں سے ایک نام میر بلال صادق عمرانی کا ہے جنہوں نے کم عمری میں ہی والد صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا نصیر آباد ڈویژن سیاست میں نوجوان نسل کی ایک نئی اور پرعزم نمائندگی کی بھی علامت ہے میر بلال صادق عمرانی کا تعلق ایک سیاسی اور سماجی طور پر متحرک خاندان سے ہے جس نے انہیں سیاست کی باریکیوں کو قریب سے سمجھنے کا موقع دیا تاہم ان کی کم عمری میں سیاست میں قدم رکھنا اور وہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی جیسے مضبوط اور جمہوری اقدار کی حامل جماعت کے ساتھ ان کے روشن سیاسی مستقبل کی نشاندہی کرتا ہے پیپلز پارٹی ہمیشہ سے ہی عوامی فلاح و بہبود اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کی وجہ سے مشہور رہی ہے یہ وہ جماعت ہے جس نے پاکستان میں جمہوری جدوجہد کو نئی سمت دی اور عوامی حقوق کے لیے کئی اہم معرکے سر کیے میر بلال عمرانی کا پیپلز پارٹی کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کے لیے منتخب کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ بھی انہی اصولوں اور اقدار کے قائل ہیں جو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے متعارف کرائے وہ سمجھتے ہیں کہ عوامی خدمت اور ملک کی ترقی کا راستہ جمہوریت اور سماجی انصاف سے ہو کر گزرتا ہے اور یہی وہ راستہ ہے جس پر وہ گامزن ہیں میر بلال صادق عمرانی کی سیاست میں دلچسپی کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کی نمائندگی اور ان کے مسائل کو قومی سطح پر اجاگر کرنا ہے میر بلال عمرانی نے سیاست کے میدان میں آتے ہی عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں ان کا ماننا ہے کہ نصیر آبادمیں نو جوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جنہیں صحیح پلیٹ فارم اور مواقع فراہم کر کے ملک کی ترقی میں شامل کیا جا سکتا ہے ان کی سیاسی سوچ اور نظریات نوجوانوں کے مسائل، بیروزگاری، تعلیم، اور سماجی انصاف کے گرد گھومتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان نسل کو قومی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے مواقع دیے جائیں ان کا عزم ہے کہ وہ نوجوانوں کی آواز بن کر ان کے حقوق کے لیے نہ صرف جدوجہد کریں گے بلکہ انہیں ملکی سیاست میں بھی نمایاں مقام دلائیں گے میر بلال صادق عمرانی نے نصیر آباد کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کئی ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا عزم کیا ہے انہوں نے عوامی مسائل خاص طور پر دیہی علاقوں میں پسماندگی تعلیم کی کمی، صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی، اور انفراسٹرکچر کی کمی جیسے مسائل کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ عوامی خدمت کا اصل مطلب لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہ سیاست کو خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں، نہ کہ ذاتی مفادات کا میر بلال صادق عمرانی کے سیاسی سفر کا آغاز اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال بن سکتے ہیں۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں عوامی مسائل کے شعور، اور پیپلز پارٹی جیسے مضبوط پلیٹ فارم پر ان کی موجودگی اس بات کا عندیہ دیتی ہے کہ وہ مستقبل میں بلوچستان سیاست میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں وہ نہ صرف اپنے علاقے کی سیاست میں بلکہ صوبائی سطح پر بھی ایک اہم اور مثبت تبدیلی کا سبب بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

Comments are closed.