بلوچستان کے اخبارات کا معاملہ سینٹ میں اٹھائینگے۔ خلیل طاہر سندھ
بلوچستان کے اخبارات
کا معاملہ سینٹ میں اٹھائینگے۔
خلیل طاہر سندھو
بلوچستان حکومت صحافت پر قدغن لگانے سے گریز کرے۔ایکشن کمیٹی کیساتھ ہیں۔اظہر جتوئی
ڈاکٹر ناشناس ، پروفیسر حلیم صادق کی نیشنل پریس کلب میں سینٹر خلیل طاہر سندھو اور اظہر جتوئی سے ملاقاتیں
اسلام آباد (…..) ناشناس گروپ آف پبلیکیشنز کے سرپرست ڈاکٹر ناشناس لہڑی، شال گروپ آف پبلیکیشنز کے سرپرست پروفیسر ڈاکٹر عبدالعلیم صادق نے مظفر بھٹی،راحیل نواز سواتی اور جزاک اللہ کے ہمراہ صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد اظہر جتوئی اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر خلیل طاہر ساندھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت بلوچستان کی جانب سے اخبارات کے اشتہارات کی بندش کی مجوزہ پالیسی اور دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی نے واضح کیا۔ کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا روزگار ابلاغ کے اداروں سے وابستہ ہے اداروں کی بندش کے اقدامات کی کسی صورت حمایت نہیں کی جا سکتی، بلکہ ایسے اقدامات کے خلاف ہم ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے ساتھ ہیں۔اور کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ تاکہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ صحافت پر قدغن جیسے اقدامات سے گریز کرے۔ اس موقع پر سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ذرائع ابلاغ کی ترقی ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو سینیٹ کے فلور پر بھی اٹھائیں گے تاکہ میڈیا کو ان کے حقوق کے حصول میں رکاوٹ پیش نا آئے ان کا کہنا تھا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بلوچستان میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جو صحافتی آزادی کے منافی ہو۔