محکمہ سیاحت وکھیل گلگت بلتستان کے زیر اہتمام شندور پولو فیسٹیول 2025 کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں
گلگت- محکمہ سیاحت وکھیل گلگت بلتستان کے زیر اہتمام شندور پولو فیسٹیول 2025 کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے کل 4 جون شندور گراؤنڈ میں مشترکہ اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں محکمہ سیاحت گلگت بلتستان ، محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا، غزر اور چترال انتظامیہ، پولو ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، سیکیورٹی اداروں سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں دونوں اطراف انتظامات کا حتمی حتمی شکل دی جائے گی تاکہ میلے کا انعقاد مربوط منظم اور احسن طریقے سے کیا جا سکے۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کی نماندگی ڈپٹی کمشنر غزر حبیب الرحمن، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوپس یاسین شیر افضل، ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ شاہ محمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس گلگت ڈویژن عصمت کریں گے۔ اس سے قبل سیکریٹری سیاحت گلگت بلتستان ضمیر عباس اور محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے مابین تفصیلی میٹنگز ہوچکی ہیں۔ جبکہ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان نے شندور میلے کی تیاریوں کے حوالے سے گلگت بلتستان کے متعلقہ محکموں اور اداروں مشاورت مکمل کی ہے اور حتمی پلان کی منظوری کے لئے وزیر اعلی کو سمری ارسال کردی ہے۔ واضح رہے شندور میلہ اس سال 20 تا 22 جون 2025 کو منعقد ہوگا جس میں تاریخی پولو مقابلوں سمیت، ثقافتی اور روایتی پروگرام اور سیاحوں کی دلجوئی کے لئے پیرا گلائڈینگ سمیت مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
Comments are closed.