ایس ایس پی لاڑکانہ QPM, PSP کی ہدایات و احکامات پر، وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے لاڑکانو پولیس کی جانب سے عادی مجرموں کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جانے کا سلسلہ جاری

16

لاڑکانو : 02 جون- ایس ایس پی لاڑکانہ QPM, PSP کی ہدایات و احکامات پر، وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے لاڑکانو پولیس کی جانب سے عادی مجرموں کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جانے کا سلسلہ جاری

مختلف سب ڈویژنز کے تھانوں کی پولیس نے دھامراہ، رتوڈیرو ، رشید وگن اور باقرانی کے گرد و نواہ میں سرچ آپریشن کیا گیا.

سرچ آپریشن کے دوران مجرموں کے ممکنہ موجودگی والی پناھ گاہوں اور ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی.

سرچ آپريشن کے دوران متعدد مشتبہ و مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کر کے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی.

ضلع بھر میں سرچ آپريشن کے دوران قتل، ڈکیتیوں اور چوریوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری و روپوش (18) ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

کاروائیوں کے دوران ناجائز اسلحہ، منشیات ، چوری شدہ و چھینی جانے والی پانچ عدد موٹر سائیکلیں، دو عدد بھینسیں، دو عدد گائے اور قیمتی موبائل فون برآمد.

تھانہ باقرانی کی حدود ایئر پورٹ روڈ والے علاقے سے مرڈر کیس میں ملوث ملزم بلاول کلہوڑو کو گرفتار کر لیا گیا ہے،
دوسری جانب باقرانی پولیس نے مطلوب ملزم ندیم شیخ کو ایئرپورٹ روڈ والے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے.

تھانہ سیہڑ کی حدود یارو لاکھیر والے علاقے سے اسنیپ چیکنگ کے دوران مرڈر کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم ساجد جھتیال کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

تھانہ حسن واھن کی حدود جھلی بند والے علاقے سے مرڈر کیس میں ملوث دو اشتہاری مطلوب ملزمان منٹھار ماچھی اور مشتاق ماچھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

تھانہ کیٹی ممتاز کی حدود پیر جان محمد والے علاقے سے مطلوب ملزم شاہ محمد برڑو کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

تھانہ رحمتپور کی حدود قطب میریج ہال والے علاقے سے دو مطلوب ملزمان اللہ ڈنو چانڈیو اور آصف راہوجو کو دو عدد بغیر لائسنس پسٹلز سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے،دوسری جانب رحمتپور پولیس نے مطلوب ملزم حبدار تنیو کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

تھانہ دھامراہ کی حدود ناریجا برج، ہالیپوٹہ سم شاخ اور رتوڈیرو روڈ والے علاقوں میں تین کامیاب کارروائیوں کے دوران ملزم صدام جتوئی کو پسٹل+گولیوں سمیت،
ملزم نظیر کھوسو کو پسٹل+گولیوں سمیت اور نوید نامی ملزم کو چرس سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے.

تھانہ رتوڈیرو کی حدود شہداد کوٹ روڈ والے علاقے سے ملزم اعجاز جتوئی بغیر لائسنس پسٹل+ گولیوں سمیت گرفتار.

تھانہ رشید وگن کی حدود زردار بروہی لاڑو والے علاقے سے ڈکیتیوں جیسے سنگین مقدمات میں ملوث و اشتہاری ملزم اصغر شیخ کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

تھانہ باڈہ کی حدود وھنی روڈ والے علاقے سے چوریوں کے مقدمات میں اشتہاری ملزم رفیق لاشاری گرفتار.

تھانہ شہید DSP عبدالمالک  کی حدود ریلوے کالونی والے علاقے سے ایکٹو کرمنل و اشتہاری ملزم غلام آباد شاہ گرفتار

تھانہ ایئرپورٹ کی حدود رادھن روڈ والے علاقے سے دو گٹکہ سیلر دلبر ٹاٹڑی اور راحب کلہوڑو گٹکوں سمیت گرفتار.

جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران گڑھی خدا بخش بھٹو پولیس نے شہری الاہی بخش شیخ، آریجہ پولیس نے شہری رانجھن خان ، حیدری پولیس نے شہری جواد تنیو ، باقرانی پولیس نے شہری جواد شیخ، سچل پولیس نے شہری نظیر احمد والوں کی پانچ عدد موٹرسائیکلیں برآمد کرکے انکے حوالے کردی ہیں.
جبکہ رتوڈیرو پولیس نے شہری خدا بخش کی چار عدد مال مویشی برآمد کرنے سمیت نوڈیرو پولیس نے شہری ماجد سومرو کی چوری شدہ قیمتی موبائل فون بھی برآمد کر لی ہے.

اس موقع پر
ایس ایس پی لاڑکانو
* QPM, PSP* نے کہا ہے کہ ضلع میں پائدار امن کا قیام اولین ترجیحات میں شامل ہے، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انکے سہولتکاروں سے آہینی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا.

**

Comments are closed.