وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کی صوابی میں میڈیا سے گفتگو
صوابی: 2 جون- وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کی صوابی میں میڈیا سے گفتگو
بھارتی جنگی جنون کے بعد پی ٹی آئی کا فسادی جنون شروع ہوگیا ہے
بھارتی جنگی جنون کی طرح پی ٹی آئی کا فسادی جنون بھی شکست کھاچکا ہے
فائنل کال کی عبرتناک ناکامی طرح احتجاج کی تازہ کال ’فائنل احتجاج‘ اور پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا
پی ٹی آئی کی سوچ بدلی، موڈ بدلا نہ ایجنڈا ، ”آپریشن سیندور‘ کی طرح ”آپریشن اڈیالہ جیل سے رہائی“ بھی ناکام ہوگا
مذاکرات سے بھاگ جانے والے اب کس منہ سے تحریک چلانے جارہے ہیں
تحریک کیسے چلے گی عوام تو 9 مئی کرنے والی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کو تیار نہیں
پی ٹی آئی کے ورکر اپنے لیڈروں کاا صل چہرہ پہلے بھی دیکھ چکے ہیں
پہلی کالز بھی ٹھُس ہوئیں، اب بھی کوئی خطرہ ہے نہ یہ کچھ کر پائیں گے، صرف رسوائی پائیں گے
سمبڑیال میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ہر محاذ پر نوازشریف ، شہبازشریف اور مریم نواز کی فتح پر عوام کا اعتراف ہے
وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرات مندانہ، بروقت اور درست فیصلے کئے
Comments are closed.