ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا

15

استامحمد02جون 2025:۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خجک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور دیگر متعلقہ ایجوکیشن افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران افسران نے اپنے درپیش مسائل، تعلیمی میدان میں کی جانے والی کوششوں اور اسکولوں کے متواتر دوروں کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے کہا کہ اساتذہ کی غیر حاضری سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوتی ہے، جس کی ہم ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ اس وقت گرمیوں کی تعطیلات جاری ہیں، جیسے ہی چھٹیاں ختم ہوں، تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کو پوری سنجیدگی اور بہتری کے ساتھ بحال کیا جائے تاکہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو

Comments are closed.