اہم خبریںبین الاقوامی

ترک صدر کا امریکی ہم منصب کو فون،ادلب کی صورتحال پر تبادلہ خیال

واشنگٹن/برلن (این این آئی) ترک ایوان صدر نے بتایا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران شام کے صوبے ادلب میں انسانی المیے کا سامنا کرنے کے لیے اضافی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے،دوسری جانب جرمن نے چانسلر انجیلا مرکل نے بھی شام میں ترکی کے فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کی شدید مذمت کی اور ترک فوج پرحملے کو وحشیانہ فعل قرار دیاہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ نے شمال مغربی شام میں ترک فوجیوں پر حملے کی مذمت کی اور ساتھ ہی انہوں نے ادلب میں جاری کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔دوسری جانب جرمن نے چانسلر انجیلا مرکل نے بھی شام میں ترکی کے فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کی شدید مذمت کی اور ترک فوج پرحملے کو وحشیانہ فعل قرار دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button