اہم خبریںپاکستان

محکمہ ریلوے کو تباہ کرنے والے شیخ رشید بدزبانی سے اپنی ناقص کارکردگی نہیں چھپاسکتے،مولا بخش چانڈیو

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ محکمہ ریلوے کو تباہ کرنے والے شیخ رشید بدزبانی سے اپنی ناقص کارکردگی نہیں چھپاسکتے۔ ایک بیان میں مولابخش چانڈیو نے کہاکہ شیخ رشید سیاست دانوں کی کردارکشی بند کریں اور بتائیں ریلوے کی یہ تباہی کیسے ہوئی،آئے روز ٹرین حادثات میں انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں اور ریلوے کے وزیر کو سرخیوں میں جگہ بنانے کی فکر ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پر انگلی اٹھانے سے پہلے شیخ رشید اپنے کردار کو دیکھیں، مولابخش چانڈیو نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان میں مزاحمت کا ایک استعارہ ہیں، عمران خان پاکستان میں شارٹ کٹ سیاست کی ایک بدنما علامت ہیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ شیخ رشید عمران خان کے ترجمان بننے کے بجائے ان کو سامنے لائیں، عوام عمران خان سے ان کے جھوٹے دعووں کا حساب لینا چاہتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button