
کوئٹہ (این این آئی)صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی نظریاتی، سماجی ، سیاسی اور جغرفیائی شہ رگ ہے ، بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ مظالم ڈھا کر کشمیریوں کو اپنا غلام بنا لے گا، کشمیر یوں کی آزادی کی جدوجہد ضرور رنگ لائیگی ،اقوام عالم کی کشمیر میں جاری مظالم پر خاموشی تشویشناک ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا، محکمہ تعلیم میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرونگا ایسانظام بنا رہے ہیں کہ جس میں جے وی ٹیچر سے لیکر اعلیٰ آفسیر تک سب کو انصاف مہیا ہو، محکمہ تعلیم میں غفلت برتنے والوںکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ میں گرلز ہائی اسکول جوائنٹ روڈ کوئٹہ میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سمیت دیگر بھی موجود تھے، سردار یار محمد رند نے کہا کہ کشمیر میں جاری مظالم چھ ماہ ہوگئے ہیں کشمیر کو 80لا کھ لوگوں کی جیل بنا دیا گیا ہے ایسے سنگین حالات میں اقوام عالم کی خاموشی سے بھارت کو مزید شے ملی ہے اور وہ اپنے مظالم میں دن بدن اضافہ کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں نے آزادی کے لئے طویل جدوجہد کی ہے وہ اپنے مقاصد میں ضرور کامیاب ہوئی ہیں وہ دن دور نہیں جب کشمیر بھی آزاد ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے اور انکے حق خود ارادیت کے لئے آواز بلند کی ہے بھارت سمیت دنیا بھر کے ممالک کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کل بھی کھڑی تھی آج بھی کھڑی اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی،انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرے میں اپنے دور میں بلوچستان کے ایک ایک فرد کو جوابدہ ہوں اور ہر معاملے کی مکمل ذمہ داری لونگاصوبے میں تعلیم کی بہتری کے لئے نیا جوش اور جذبہ لایا ہوں میرا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ بلوچستان میں تعلیم کو بہتر کرتے ہوئے عوام کو ایسے مواقعے میسر ہوں کہ وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکیںانہوں نے کہا کہ ہوسکتاہے کل مجھے کوئی اور ذمہ داری دے دی جائے لیکن جب تک محکمہ تعلیم سے وابسبطہ ہوں مجھے استاتذہ اور محکمے کا تعاون چاہیے ہم ایک ایسا سسٹم بنانے جارہے ہیںکہ جے وی ٹیچر سے لیکر اعلیٰ آفیسر تک کسی کی حق تلفی نہ ہو اور سب کے مسائل ہونگے ،انہوں نے استاتذہ اورمحکمہ تعلیم کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ حاضری کو یقینی بنائیں اور تعلیم کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں فرائض میں غفلت برتننے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔



