اہم خبریںبلوچستان

پاکستانی قوم نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیاہمیں پاکستان سے کوئی الگ نہیں کر سکتا ، بلوچستان عوامی پارٹی

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیاہمیں پاکستان سے کوئی الگ نہیں کر سکتا کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے ہم بھارت کے سامنے ڈٹ کرکھڑے ہیں اورمظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں،ہندوستان نے جنگ مسلط کی تو اس کے زخم بھارت پرکئی عشروں تک تازہ رہیں گے، یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں علائو الدین کاکڑ، احسان اللہ خاکسار، ثناء درانی ، روبینہ شاہ سمیت دیگر نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر یو م یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، مقررین نے کہا کہ پانچ اگست کے بعد کشمیریوں کی یہ قربانیوں کاسلسلہ ایک نئے موڑ داخل ہو چکا ہے مقبوضہ جموں وکشمیر کی اسی لاکھ آبادی کو بھارتی افواج نے جیل میں محصور کر رکھا ہے اور بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیرکے نہتے مظلوم کشمیری 184 دن سے قیدہیں جس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی جس میں بچے عورتیں اوربوڑھے بھی تمام سہولیات سے محروم ہیں مگراس پردنیا کی خاموشی افسوس ناک ہے آج کشمیرکی صورتحال دیکھ کردل خون کے آنسورورہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم بھارت کے سامنے ڈٹ کرکھڑے ہیں اورمظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں،اقوام متحدہ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے اور تنظیمیں کشمیریوں ان کا جائزہ حق دلوانے کیلئے کردار ادا کریں،مقررین نے کہاکہ کشمیریوں کی قربانیاں ضروررنگ لائیں گی ،ہرکشمیری کے جنازے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند ہورہے ہیں ،پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اوراس خطہ کا دفاعی اورفوجی طورپر ان شاء اللہ ایک مضبوط ملک ہے ،ہم اس ملک کے دفاع اور سالمیت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،آج ملک کابچہ بچہ دفاع وطن کی خاطر متحد ہے ہندوستان نے جنگ مسلط کی تو اس کے زخم بھارت پرکئی عشروں تک تازہ رہیں گے جنوبی ایشیا میں بھارتی چوہدراہٹ کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں وہ مسلسل پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button