اہم خبریںبین الاقوامی

مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کے قراردادوں کی روشنی میں استصواب رائے ہے،بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کے قراردادوں کی روشنی میں استصواب رائے ہے،عالمی برادری کشمیر کے تصفیہ طلب معاملے پر اپنی ذمہ داری سے مزید صرفِ نظر کی متحمل نہیں ہو سکتی،پی پی پی کشمیر کی آزادی تک بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھاتی اورعالمی ضمیر کو جھنجوڑتے رہے گی۔ بدھ کو پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہاکہ حقِ خودارادیت کی خاطر بدترین جبر و بربریت کا سامنا کرنے والی کشمیری عوام کو سلام۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کشمیر کے ہزاروں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کے قراردادوں کی روشنی میں استصواب رائے ہے۔انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کشمیر کے تصفیہ طلب معاملے پر اپنی ذمہ داری سے مزید صرفِ نظر کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کا ہر شہر، گلی اور گاوَں آج یک آواز ہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں و بہنوں کے ساتھ ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستانی قوم کا دوٹوک موقف ہے کہ کشمیر ہمارا شہ رگ اور اٹوٹ حصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ جنت نظیر وادی میں 185 دنوں سے لاک ڈاوَن جاری ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نہتے کشمیریوں پر مودی کے مظالم عالمی ضمیر پر بوجھ ہیں،کشمیریوں کی سات دہائیوں سے جاری جدوجہد کو بھارت دبانے میں ہمیشہ ناکام ہوا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل اسلامی دنیا کے سیاسی عزم اور عالمی ضمیر کے جاگنے سے ہاتھ بھر کی دوری پر ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ قائدِ عوام نے پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی تھی،شہید بھٹو نے ہر عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت نے کیا تھا،پی پی پی کشمیر کی آزادی تک بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھاتی اورعالمی ضمیر کو جھنجوڑتے رہے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button