
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متفق ہے،کوئی پاکستانی مسئلہ کشمیر پر سودے بازی کا نہیں سوچ سکتا،بھارت کشمیر میں حالات معمول کی طرف جانیکا جھوٹا تاثر دیتا ہے،حالات اگر نارمل ہیں تو چھ ماہ سے کرفیو کیوں لگا رکھا ہے؟،مودی سرکارکوڈرہے کرفیو ہٹا تو لوگ باہرنکل آئیں گے،حقائق سے نظریں چرائی جارہی ہیں تجارتی مصلحتوں کے تحت دنیاخاموش ہے،استصواب رائے کے حصول تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔ اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہاکہ ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو ایک واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ، تمام سیاسی قیادت اور جملہ ادارے اس جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ نے اس حوالے سے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں بھی ہمیں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ انسانی حقوق کمیشن میں پاکستان کو کامیابی ملی،انسانی حقوق کمیشن نیمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تصدیق کی۔وزیرخارجہ نے کہاکہ امریکی کانگریس میں 2بار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بحث ہوچکی ہے،یورپی پارلیمنٹ میں بھی اس حوالے سے بحث ہو چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 50سال بعد سکیورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیر زیر بحث لایا گیا،مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متفق ہے،کوئی پاکستانی مسئلہ کشمیر پر سودے بازی کا نہیں سوچ سکتا۔وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت کشمیر میں حالات معمول کی طرف جانیکا جھوٹا تاثر دیتا ہے،حالات اگر نارمل ہیں تو چھ ماہ سے کرفیو کیوں لگا رکھا ہے؟،مودی سرکارکوڈرہے کرفیو ہٹا تو لوگ باہرنکل آئیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ قابض بھارتی فوج نے کشمیری قیادت کو نظربند کررکھا ہے،آج پوری دنیا مقبوضہ کشمیر کے حالات سے باخبر ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ حقائق سے نظریں چرائی جارہی ہیں تجارتی مصلحتوں کے تحت دنیاخاموش ہے۔ انہوںنے کہاکہ لابنگ ہر حکومت،ریاست کا حق ہے،مسئلہ کشمیر پر مصلحتوں کے پس پردہ صرف لابنگ نہیں،مفادات کارفرما ہیں،علاقائی مفادات کو دیکھا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب مفادات آڑے آتے ہیں تو لابنگ زیر ہوجاتی ہے،بھارت کے5اگست کیاقدامات یواین قرارداوں کی خلاف ورزی ہے،بھارت نے خود اپنے دستور کی پامالی کا بھی ارتکاب کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود نے کہاکہ کشمیروں کی شناخت اورکشمیریات کے تصورکو ختم کرنیکی کوشش کی گئی،عالمی برادری سمیت سب ظلم کے خاتمے کامطالبہ کرتے ہیں،کشمیریوں کیلئے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ اوردنیا کے بڑے ممالک نے بھارت کی مذمت کی ،لاک ڈاؤن پرایک بھی مزید لمحہ عالمی برادر کیاجتماعی ضمیر پربوجھ ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ عالمی برادری انسانی حقوق کے تحفظ کی حمایت میں ٹھوس کرداراداکرے،یواین ’فیکٹ فائنڈنگ مشن‘ کوزیر قبضہ جموں وکشمیر جانے کی اجازت دے تاکہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے حقائق کو بذات خود جان سکیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت چھپانا نہیں چاہتا توعالمی میڈیا کوزیر قبضہ جموں وکشمیر جانے کی اجازت دے،میں پاکستان کے اس پختہ عزم کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کرنا چاہتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ استصواب رائے کے حصول تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے




