
کھڈیاں خاص (این این آئی)معروف گلوکار کاشف علی بابر کا کشمیر کے حوالے سے بنایا جانے والا نیا گانا ریلیز کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اس نئے ویڈیو سونگ کو کشمیر ڈے کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے جس کی پرڈیوسر و ڈائریکٹر زونیرا ہے جبکہ اس کا میوزک وجاہت حسین نے ترتیب دیا ہے گانے کو گزشتہ روز پی ٹی وی اور سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا ہے پلے بیک گلوکار کاشف علی بابر نے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام فنکار برادری کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتی ہے اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی کشمیر ڈے کے حوالے سے نیا گانا تیار کیا گیا ہے جس کو ریلیز کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ان دنوں مختلف ٹی وی ڈراموں کیلئے گلوکاری کرنے کے ساتھ ساتھ لاہور،اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں منعقدہ کنسرٹ شو میں حصہ لے رہا ہوں انہوں نے خوش عین بات ہے کہ فوڈ فیسٹیول سمیت دیگر تقریبات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا تفریح کے بھرپور مواقع حاصل ہورہے ہیں۔




