
کوئٹہ( این این آئی)صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بھارت نہتے اور معصوم کشمیریوں کے حقوق غضب کرکے اقوام متحدہ کے قرارداروں کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ کشمیریوں کے حق خودرادیت سمیت دیگر بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی طاقتوں انسانی حقوق کی تنظیموں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا اور مقبوضہ کشمیر سے غیر انسانی پابندیوں کی بلا تاخیر خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کو اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا ہوگا ورنہ مسلم امہ میں اقوام متحدہ کا کردار محض ربڑ سٹیمپ کے بارے میں شک یقین میں تبدیل ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5فروری کو دنیا بھر میں منعقدہ دن کی مناسبت سے ایک پیغام میں کیا۔انھوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ کیا ہے اقوام متحدہ کا اس حوالے سے خاموشی نے مسلمانوں میں تشویش پیدا کیا ہے اور ایسا مجرمانہ خاموشی سے اقوام متحدہ کا کردار مشکوک ہوا ہے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسلم دنیا میں سے باہر ہر طرف ظلم و بربریت نظر آتا ہے اور اس پر کارروائی بھی کی جاتی ہے مسلم امہ کے ساتھ ہونے والے ظلم و بربریت میں انسانی حقوق کی پامالی، ان کے وسائل پر قبضہ و دیگر مسائل پر اقوام متحدہ خواب خرگوش کی نیند لیتا ہوا نظر آتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان بھائیوں کی مصائب و تکالیف پر کوئی ذی شعور مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا اس لئے ہرسال دنیا بھر میں پانچ فروری کو معصوم کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے اور مسلمان اس دن مظلوم کشمیروں کی اخلاقی مدد کی عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے بھارت پر واضح کردیا کہ مقبوضہ کشمیر پر دیر تک قابض نہیں رہ سکتے کشمیری اپنی آزادی کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔صوبائی وزیر نے عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں اور غیر انسانی کاروائیوں کے تدارک کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔


