اہم خبریںپاکستان

فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس ،الیکشن کمیشن کی درخواست گزار کے وکلاء کو تصدیق شدہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کے دور ان درخواست گزار کے وکلاء کو تصدیق شدہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا ۔ پیر کو دور ان سماعت وکیل درخواست گزار نے کہاکہ فیصل واوڈا نے 7 جون کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت صرف پاکستانی شہریت ظاہر کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ کیا آپ مزید دستاویزات کرائیں گے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ اگر مزید شواہد ملے تو جمع کرائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ کیا یہ دستاویزات تصدیق شدہ ہیں۔الیکشن کمیشن نے درخواستگزار کے وکلاء کو تصدیق شدہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ تصدیق شدہ دستاویزات جمع کرا دیں ہم ان کا جائزہ لیں گے۔درخواستگزاروں نے کیس کا فیصلہ آنے تک فیصل واوڈا کی رکنیت معطل کرنے کی استدعا کر دی۔ ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ ایسی پہلے کوئی مثال موجود نہیں ، فیصل واوڈا کو بھی سنا جائیگا۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈاکو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button