کویت نے عریفجان کیمپ سے امریکی فوج کے انخلاء کی تردید کر دی

0 33

کویت سٹی (این این آئی)کویت کی حکومت نے عریفجان کے کیمپ سے امریکی انخلاء کی خبر کی تردید کر دی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کویتی حکومت کے ترجمان نے بتایاکہ ٹویٹر پر کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔مذکورہ اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کے بعد اس پر یہ خبر پوسٹ کی گئی کہ کویتی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ انہیں امریکا کی جناب سے ایک پیغام موصول ہوا کہ امریکاتین روز کے اندر کویت سے اپنے فوجیوں کو نکال لے گا۔ امریکا عریفجان کے عسکری کیمپ سے اپنی فوج کو ہٹا لے گا۔بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ یہ خبر جھوٹی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.