جنگ نہیں چاہتے،مگرحملوں کا تباہ کن جواب دیاجائیگا،ایران کی نئی دھمکی
تہران (این این آئی)ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا ہے لیکن وہ کسی بھی جارحیت کا تباہ کن جواب دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان علی ربیعی نے عراق میں امریکی فوج کے اڈوں پر ایران کے میزائل حملے کے چند گھنٹے کے بعد ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا اور ا س میں کہا کہ ہم پاسداران انقلاب کے کامیاب آپریشن پر شکرگزار ہیں۔ہم کبھی جنگ نہیں چاہتے لیکن کسی بھی جارحیت کا مْنھ توڑ جواب دیا جائے گا۔