وزیراعظم شہباز شریف کا چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد۔31جولائی :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو وزیراعظم افس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سید تنویر الحسن نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں۔
Comments are closed.