کمشنر نصیرآباد کے دفتر میں گریڈ 9 کی پوسٹ پر گریڈ 17 کے افسر کا “قبضہ” برقرار غیر قانونی تعیناتیوں پر سول سوسائٹی اور ملازمین کی تنظیموں کا شدید ردِعمل، انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

23

نصیرآباد ۔۔۔
(رپورٹ محمد یونس عمرانی)

کمشنر نصیرآباد ڈویژن کے دفتر میں BPS-9 کی کیشئر پوسٹ پر گریڈ 17 کے ایک افسر کی مبینہ غیر قانونی تعیناتی نے سرکاری حلقوں اور سول سوسائٹی میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ محکمانہ ذرائع کے مطابق اصل کیشئر، جو کئی برس سے تعیناتی کا منتظر ہے، اب بھی حقدار ہونے کے باوجود اپنی نشست سے محروم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر نصیرآباد کی جانب سے کیشئر کی اصل پوسٹنگ کا آرڈر جاری ہو چکا ہے، مگر گریڈ 17 کا افسر چارج چھوڑنے سے انکاری ہے، جو کہ سروس رولز اور انتظامی شفافیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اس صورتحال کو سرکاری نظام میں اقربا پروری، طاقت کے ناجائز استعمال اور میرٹ کی پامالی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ گریڈ 9 ملازم *انتظامیہ کے دباؤ یا نظام کی خاموشی کے باعث اپنا مؤقف واضح کرنے سے قاصر ہے۔سول سوسائٹی، سرکاری ملازمین تنظیموں اور باشعور شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکریٹری، محتسب اعلیٰ اور کمشنر نصیرآباد سے فوری نوٹس لینے اور متعلقہ ملازم کو اس کا جائز حق دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.