وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں دو معصوم بچیوں اور مستونگ میں دہرے قتل کا نوٹس لے لیا، آئی جی پولیس کو ملوث عناصر کی گرفتاری کا حکم، کیس سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد

28

کوئٹہ، 31 جولائی 2025
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں دو معصوم بچیوں کے بہیمانہ قتل اور مستونگ میں میاں بیوی کے اندوہناک قتل کے واقعات پر شدید افسوس اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے دونوں سانحات کا سختی سے نوٹس لیا ہے وزیر اعلیٰ نے ان واقعات کو معاشرتی اقدار، انسانی ضمیر اور ریاستی رٹ پر سنگین حملہ قرار دیتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ ملوث عناصر کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے اور کوئی بھی مجرم قانون کی گرفت سے نہ بچنے پائے انہوں نے واضح کیا کہ ایسے سفاک جرائم میں ملوث مجرم خواہ کتنے ہی بااثر یا صاحب حیثیت کیوں نہ ہوں، قانون ان سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں اور صوبائی حکومت ایسے جرائم کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی میر سرفراز بگٹی نے حکم دیا کہ دونوں واقعات کی تفتیش پولیس کی سیریس کرائمز انویسٹیگیشن ونگ کے سپرد کی جائے تاکہ تحقیقات سائنسی بنیادوں، تکنیکی شواہد اور مکمل شفافیت کے ساتھ کی جا سکیں انہوں نے پولیس اور تحقیقاتی اداروں کو ہدایت کی کہ جدید فرانزک اور تکنیکی وسائل بروئے کار لا کر جلد از جلد ٹھوس نتائج حاصل کیے جائیں اور ملزمان کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایسے درندگی پر مبنی واقعات پورے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑتے ہیں حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انہیں مکمل انصاف دلوانا حکومت کی قانونی ، اخلاقی اور آئینی زمہ داری ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو ہر صورت پورا کیا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی بروقت اطلاع دیں تاکہ مجرموں کو ان کے انجام تک پہنچایا جا سکے اور معاشرے کو محفوظ و پرامن بنایا جا سکے۔

Comments are closed.