وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے حکم سے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد اور لوگوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

22

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آ فس ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئر انوسٹیگیشن آفیسر عمران خان نےمورخہ30 جولأئی2025 بروز بدھ کو سول ڈیفنس آفس بنوں میں عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے موجود رہے۔ وفاقی محتسب کے او سی آرپروگرام کے تحت وفاقی اداروں جیسا کہ,ای او بی آئی، پیچ, بی آئی ایس پی،NADRA، Post Office NBP اور CMA, سے متعلق عوامی مسائل کا جائزہ لیا گیا اور مسائل کے حل کے لئے موقع پر ضروری احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر بہت سے شکایات کو سنا گیا اور جائزہ لینے کے بعدسینئر انوسٹیگیشن آفیسر نے موقع پر محکمہ جات کو شکایات کو 30 دن کے اندر نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔۔انہوں نے میڈیا سے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے حکم سے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد اور لوگوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کی دورے کا بنیادی مقصد یہ تھاکہ شہریوں کوسرکاری افسران تک رسائی ممکن ہوسکے اور وفاقی محتسب ادارے کی متعلق لوگوں کو آ گاہ کیا تاکہ تمام لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ آئندہ عوام کے مسائل پر کسی قسم کی کوتاہی اور سستی بردشت نہیں کی جائے گی۔ عوام نے کھلی کچہریاں منعقد کرنے پروفاقی محتسب کے اس اقدام کو سراہا۔

Comments are closed.