فخر خوشاب ،ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجرجو کہ ان دنوں یورپ میں اپنے نجی دورے پرگئے ہوءے ہیں

20

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) فخر خوشاب ،ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجرجو کہ ان دنوں یورپ میں اپنے نجی دورے پرگئے ہوءے ہیں، وہاں پر ان کے اعزاز میں دوست احباب کی طرف سے تقریبا ت کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے (اٹلی ) اریسو میں ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر کی ملک ظہیر اعوان کے گھر آمد، چیئرمین پاک فیڈریشن اٹلی چوہدری حاجی امجد حسین رولیہ ،حاجی اصغر علی، چوہدری شاہد امین رولیہ، چوہدری حاجی سلیم رولیہ ،راؤ شکیل احمد، میاں شاہد لطیف، فیاض حسین ،عتیق الرحمٰناور مہر مدثر علی صراف نے پھول پیش کر کے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملک ظہیر اعوان جو کہ نورپورتھل کی معروف سماجی شخصیت ملک محمد وقار اعوان کے صاحبزادے ہیں ،انہوں نے معزز مہمان اور مقامی دوستوں کے لیے مقامی ریسٹورنٹ پر گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مہمانوں کی لذیذ فش پارٹی کے ساتھ تواضح کی گئی۔

Comments are closed.