گورنر ہاؤس پشاور میں معذور افراد میں روزگار فراہمی کیلئے چیک تقسیم کرنیکی تقریب

36

گورنر ہاؤس پشاور میں معذور افراد میں روزگار فراہمی کیلئے چیک تقسیم کرنیکی تقریب

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا نے 50 معذور افراد میں روزگار شروع کرنے کیلئے مالی معاونت کے چیکس تقسیم کیے۔

معذور افراد کو مالی معاونت کے چیک SADA فاونڈیشن کیجانب سے روزگار پروگرام پاکستان کے تحت دئے گئے

تقریب میں صدا فاونڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خورشید عالم نے گورنر کو فاونڈیشن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا

گورنر کا SADA فاؤنڈیشن کی دو دہائیوں پر محیط خدمات کو زبردست خراجِ تحسین

گورنر ہاؤس میں معذور افراد کی میزبانی کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں، فیصل کریم کنڈی کا تقریب سے خطاب

آج کی تقریب ایک پیغام ہے کہ ہمارا معاشرہ معذور افراد کے ساتھ کھڑا ہے۔فیصل کریم کنڈی

معذور افراد معاشرے کا باہمت اور باوقار حصہ ہیں جنہیں خصوصی توجہ، عزت اور مواقع فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔فیصل کریم کنڈی

بحیثیت گورنر باہمت معذور افراد کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں، فیصل کریم کنڈی

گورنر ہاوس کے دروازے معذور افراد سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔فیصل کریم کنڈی

تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا نے خصوصی افراد کی خدمت میں مصروف شخصیات میں تنظیم کی جانب سے سرٹیفیکیٹس بھی تقسيم کیے

Comments are closed.